google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 "پٹرول کی قیمت میں 20روپے کمی کا امکان"

"پٹرول کی قیمت میں 20روپے کمی کا امکان"

Presentpknews
0
"پٹرول کی قیمت میں 20روپے کمی کا امکان"

حکومت نے رواں مہینے  28 ڈالر 51 سینیٹ فی بیرل تیل خریدا،پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو 20 روپے تک  کا ریلیف دیا جاسکتا ہے





لاہور(17اپریل 2020 )پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پریشان نڈھال عوام کے لیے بڑی خوشخبری آئی ہے،پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کو 20 روپے سے زائد کا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

حکومت نے روا مہینے  28 ڈالر 51 سینیٹ
 فی بیرل تیل خریدا تھا۔درآمدی تیل 36 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل بنتا  ہے۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 35 روپے26 پیسے بنتی ہے۔حکومت پیٹرول پر 35 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔ٹیکس شامل کرکے پٹرول کی قیمت 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔جبکہ اس وقت پیٹرول کی قیمت عوام کے لیے 97 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔لہذا امید ظاہر کی جارہی ہے کہ عوام کو پٹرول پر 20 روپےتک کی کمی دی جاسکتی ہے ۔دوسری جانب لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سے کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہوگئے ہیں  ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی قدرے بہتری آنے کے امکانات ہیں ،ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل ترسیل جاری ہے، آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق لاک ڈائون کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہوگئی تھی جس کے باعث اپریل میں خام تیل،پٹرول اور ڈیزل کی در آمد معطل کردی گئی جبکہ بعض مقامی ریفائنریوں کو بھی اپنی پیداواری سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں،تاہم اب پٹرولیم مصنوعات اور خاص کر ڈیزل اور  پٹرول کی مقدار  میں بہتری آنے کے امکانات ہیں ۔

دوسری  طرف  وزارت توانائی اور پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کو بلا تعطیلات کے ضروری اقدامات کرلیے ہیں ۔  بائیکو ریفائنری نے اپنی پیداوار کا  عمل  پھر بحال کردیا ہے  جبکہ پاکستان ریفائنری میں بھی پیداوار کا زیادہ سے زیادہ عمل جاری ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !